0

سوات لنڈا پولیس نے بھاری مقدار میں منیشات برامد کرلی، ملزم گرفتار

سوات (مانند نیوز ڈیسک) لنڈا کی  پولیس نے ایک اور کاروائی میں  بھاری مقدار میں منیشات برامد کرکے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش  کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل حبیب اللہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ او  زاہد شاہ خان کے نگرانی میں لنڈاکی پو لیس چیک پوسٹ کے انچارج اے ایس ائی بخت رحمن خان نے  ناکہ بندی کے دوران ایک کوسٹر  میں سوار قیصر ولد پرویز ساکن گلبہار نمبر 3  سے تلاشی کے دوران ایک کلو  40  گرام اعلیٰ کوالٹی چر س برامد کر کے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف مقد مہ درج کر کے مزید تفتش شروع کر دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ 35 دنوں میں لنڈاکی پو لیس نے 17  کلو چر س 15   بو تل شراب  ائس او ر افیون کو برامد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر چکے ہیں۔ علاقے کے عوام نے ڈی ائی جی مالاکند رینج اعجاز خان ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش سے پر زور مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ لنڈاکی چیک پوسٹ  کے انچارج اے ایس ئی بخت رحمن خان اور ان کے تمام ٹیم کو توصفی اسناد اور نقد انعام  دیکر حوصلہ افزائی کر یں کیو نکہ لنڈاکی پو لیس  نے قلیل مدت میں نمایاں کارکردگی کر کے بھاری مقدار  میں منشیات برامد کر چکے ہیں اور موت کے سودا گروں کے خلاف ایک منظم مہم شروع کردی ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں