0

پشاور میں احتجاجی مظاہرے میں ضلع ملاکنڈ سے بھی سینکڑوں پیر امیڈیکس شرکت کریں گے

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پیرامیڈیکس کے جانب سے 9 مارچ کو پشاورمیں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ضلع ملاکنڈسے بھی سینکڑوں پیرامیڈیکس شرکت کریں گے اورپشاورمیں دھرنادیں گے۔ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے صدرمحمدیونس خان ضلعی صدرفریدون خان منصب گل حاجی محمدنوازخان اورکابینہ کے دیگراراکین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ 2018سے منظورشدہ اپ گریڈپوسٹوں پرپروموشن کوجان بوجھ کرتاخیری حربوں کاشکارکیاجارہاہے جس کی وجہ سے ہزاروں پیرامیڈیکس ریٹائرڈ ہورہے ہیں ڈائریکٹر جنرل کاافس روزانہ کے بنیاد پرنت نئی مسائل پیداکررہے ہیں اس کے علاوہ ڈی جی افس میں طویل عرصہ سے خالی پڑی ڈپٹی ڈائریکٹر پیرامیڈیکس اوراسسٹنٹ ڈائریکٹرپیرامیڈیکس کی خالی پوسٹوں پرتعیناتی نہیں ہورہی ہے جوپیرامیڈیکس کے ساتھ زیادتی ہے جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ 9مارچ کوہونے والے احتجاجی دھرنے میں کیٹیگری اے ہسپتال بٹ خیلہ اورضلع بھرسے سینکڑوں پیرامیڈیکس شرکت کریں گے اس سلسلے میں ہم نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں