0

دیر بالا، دیر بازار میں فوڈ سیفٹی آتھارٹی کی کاررواٸی

دیر بالا (مانند نویز ڈیسک) صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سّید ظہیر الاسلام شاہ کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پراسسٹنٹ ڈائریکٹرکے۔پی۔فوڈ۔آتھارٹی شاھد علی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ آمیری کس اور مین بازار دیر میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا جسمیں بیکریز شاپس،جنرل سٹورز،کباب شاپس،قصائیوں کی دکانیں اور ھوٹل چیک کیے۔ناقص صفای صورتحال پر ایک کباب فروش کو بھاری جرمانہ کیا گیا کولڈرنکس کے ایک دکان سے بڑی مقدار میں زائدالمعیاد جوس برامد کرکے تلف کیا گیا اور دکان کو سیل کردیا گیا اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں عوام کو ناقص اشیاء دینے سے ھر صورت گُریز کریں اور ان کو شکایت کا موقع نہ دے مزید کہا کہ قیمتی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور وہ کسی قسم کی معافی کے مستحق نہیں ھونگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں