0

قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ جمعرات کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے حکومت مخالف نعرے بازی شروع کر دی،پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی آغا رفیق اللہ نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیئے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپوزیشن کے احتجاج کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج بھی کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں