0

کورونا کے بڑھتے کیسز، پی ایس ایل سیزن 6 ملتوی

 کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)سیزن 6 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کیا گیا، پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران 7 افراد کووڈ پازیٹو نکلے تھے جن میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں۔پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ میں لیگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پی سی بی فوری طور پر تمام ٹیموں کی پی سی آر ٹیسٹنگ کے لیے اقدامات کرے گا، بورڈ تمام ٹیموں کی کورونا ویکسینیشن اور آئسولیشن سہولیات کے اقدامات بھی کرے گا۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا، ایونٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے گئے جبکہ 20 میچز باقی تھے جنہیں اب ملتوی کردیا گیا۔پی ایس ایل 6 کے ملتوی ہونے پر کرکٹ ایکسپرٹ سکندر بخت نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکواڈ میں شامل افراد نے کورونا پروٹوکولز پر سختیاں نہیں کیں۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ ملتوی ہوا ہم سب کا نقصان ہوا، امیج خراب ہو رہا ہے۔ایونٹ ملتوی ہونے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی حسن علی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہمارے پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں