0

ہنگو دوآبہ پولیس نے اسلحے کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) دوآبہ پولیس نے افغانستان سے پشاور اسلحے کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مزدہ ٹرک کے خفیہ خانوں سے ہزاروں کارتوس اور کلاشنکوف کے ایک ہزار سے زائد چارجر برآمد۔ پولیس نے 2 سمگلروں کو گرفتار کر کے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا۔ سمگلر افغانستان سے مزدہ ٹرک میں اسلحہ پشاور منتقل کر رہے تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاعات پر دوآبہ میں ایس ایچ او مجاہد طوری کی قیادت میں ناکہ بندی کی۔ گرفتار سمگلروں میں ایک کا تعلق افغانستان جبکہ دوسرے کا درہ آدم خیل سے ہے۔ ڈی ایس پی ٹل سرکل حافظ نزیر کی پریس بریفنگ۔تفصیلات کے مطابق دوآبہ پولیس سٹیشن کی حدود میں پولیس نے بڑی کاروائی کرتے  ہوئے 11 ہزار سے زائد کارتوس اور 1 ہزار سے زائد کلاشنکوف کے چارجر پشاور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈی ایس پی ٹل سرکل حافظ نزیر اور ایس ایچ اور مجاہد طوری نے قبضہ میں لیا گیا اسلحہ و ایمونیشن میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع ہر پریس بریفنگ میں ڈی ایس پی حافظ نزیر نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات موصول ہوئی کہ افغانستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ پشاور اور درہ آدم خیل سمگل کیا جائے گا۔ جس پر ایس ایچ او دوآبہ مجاہد طوری کی قیادت میں پولیس نے دوآبہ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی اس دوران ایک ٹرک  نمبر TMA 306بلوچستان کو روکا گیا اور اس کی جامع تلاشی لی گئی اس دوران مزدہ ٹرک کے خفیہ خانوں سے 11 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کئے گئے اس کے علاوہ 1 ہزار سے زائد کلاشنکوف کے چارجر بھی برآمد کئے گئے۔ ڈی ایس پی حافظ نزیر کے مطابق کہ ایک ملزم کا تعلق افغانستان جبکہ دوسرے کا تعلق کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آر پی او کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو اکرام اللہ خان کی ہدایات پر چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے عمل کو انتہائی سخت کیا گیا ہے۔اور کسی کو بھی نا قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی جائے گی اور نہ ہی کسی قسم کی سمگلنگ اور منشیات کی خرید و فروخت برداشت کی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں