0

جی ڈی اے کا وزیراعظم سے باغی ارکان کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ

 کراچی (مانند نیوز ڈیسک) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے وزیر اعظم عمران خان سے باغی ارکان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سندھ میں سینیٹ انتخابات پر اعتراض اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے، جس میں باغی ارکان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی کے 7 ایم پی ایز کے نام ارسال کئے گئے ہیں، اور کہا گیا ہے کہ ان 7 پی ٹی آئی ارکان میں سے 6 نے ووٹ نہیں دیا، اپنی جماعت کی کالی بھیڑوں کی تحقیقات کرکے بے ضمیروں کا بتایا جائے، صدرالدین شاہ راشدی کے پول میں دئیے گئے اراکین پر ہمیں شک ہے، کہ انہوں نے ووٹ نہیں دیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں