0

قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینگے

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج (ہفتہ کو) ہو گا، وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی  کا اجلاس آج (ہفتہ کو) منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کو ووٹ لیں گے، وزیر اعظم کو171 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادی ارکان کی تعداد 181 ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے پاس 160 ایم این ایز ہیں۔ مسلم لیگ ن کے پاس 83 اور پیپلزپارٹی کی55 سیٹیں ہیں۔ آزاد اراکین قومی اسمبلی 4ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کی 15 اور پاکستان مسلم لیگ(ق) کے پاس 5 سیٹیں ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے7 اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے3 ارکان ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے پاس 1 سیٹ ہے،عوامی نیشنل پارٹی 1، بلوچستان نیشنل پارٹی 4، بلوچستان عوامی پارٹی 5 اور جمہوری وطن پارٹی کے پاس قومی اسمبلی میں 1 سیٹ ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں