0

نوشہرہ کینٹ پولیس نے خواجہ سر پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کینٹ پولیس نے خواجہ سر پر تشدد کرکے زخمی کرنے والے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔گذشتہ روز فیاض عرف سنی نے نوشہرہ کینٹ پولیس کو زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ صدیق پلازہ نوشہرہ کینٹ میں موجود تھا۔اسی دوران اسد نامی لڑکا آیا اور میرے ساتھ بحث شروع کی اور بث میں گرم ہو کر مجھ کو مارا پیٹا۔جس سے میں زخمی ہوا ہوں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے خواجہ سراء پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے وقاص رفیق ASP کینٹ کی سربراہی میں ظفر خان SHO نوشہرہ کینٹ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے لگا کر ملزم کی تلاش جاری رکھی گئی۔آخر کار ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم اسد ولد سرزمین ساکن قاضی کلے رشکئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے مطابق فیاض عرف سنی سے اُسکی دوستی تھی۔لیکن اب سنی دوستی نہیں کرنا چاہ رہا تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں