0

وزیراعظم نے ارکان سے گن پوائنٹ پر اعتماد کاووٹ لیا، مریم نواز

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ارکان سے گن پوائنٹ پر اعتماد کاووٹ لیا، پورے اسلام آباد میں کل ڈسکہ کی طرح دھند چھاگئی،مسلم لیگ(ن)لاوارث جماعت نہیں، غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں کیا جاتا۔ مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک پر فخر ہے، مرتضی جاویدعباسی اور خصوصا مریم اورنگزیب پر فخر ہے، فخر ہے شیروں کی طرح ووٹ چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کیا، عوام کے شیر چند درجن برگرز پر بھی بھاری ہوتے ہیں، شیر شیر ہوتا ہے، گیدڑ گیدڑ ہوتا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ جب اپوزیشن میں تھے تو پارلیمنٹ پر غنڈہ گردی کرتے تھے، آج یہ حکومت میں ہیں تو انہوں نے دوبارہ غنڈہ گردی کی، احسن اقبال پر جوتا پھینکا، بدترین بدتمیزی کا مظاہرہ کیا، مریم اورنگزیب پر حملہ کیا، 22 کروڑ عوام شیم شیم کہہ رہے ہیں، آج ہر پاکستانی بیٹی اور ماں کا سر شرم سے جھک گیا، مسلم لیگ(ن)لاوارث جماعت نہیں، غنڈہ گردی کا مقابلہ اخلاقیات سے نہیں کیا جاتا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں