0

کبل، گوبر مین روڈ پر بہنے لگا، تعفن اور بدبو سے پورا علاقہ پریشان

کبل (عبدالسلام سے) گوبر مین روڈ پر بہنے لگا۔تعفن اور بدبو سے پورا علاقہ پریشان۔سالوں پہلے بنے کلوٹ کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر بند کردیا گیاہے۔کلوٹ کھولنے اور مسئلے کے حل کیلئے کسی بھی سرکاری و سیاسی شخصیت کے پاس فرصت نہیں۔مقامی آبادی اور گاڑیوں میں مسافروں کو سخت کوفت اور تکلیف کا سامنا۔گوبر کی چھینٹیں گاڑیوں میں گزرتے مسافروں کے کپڑوں پر پڑنے سے سارے کپڑے گندے اور بے نماز ہوجاتے ہیں۔ٹی ایم اے اور انتظامیہ کی معنی خیز خاموشی۔روڈ پر گزرتے ایم پی ایز، ایم این اے اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی مکمل چشم پوشی اختیار کررکھی ہے۔عوام مکمل طورپر حالات کے رحم و کرم پر۔عوام نالاں۔بددعائیں دینے لگے۔تفصیلات کے مطابق سوات تحصیل کبل کے گاؤں علیگرامہ میں سالہاسال سے چلتا آرہا مسئلہ کسی مسیحا کا منتظرہے۔گٹر اور گوبر کے پانی کیلئے روڈ کے نیچے کلوٹ کوسالوں پہلے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بند کردیاگیاہے۔جس کی وجہ سے گٹر اور گوبر مین روڈ پر بہہ رہے ہیں۔شدید تعفن اور بدبو سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہورہی ہے جبکہ دوسری جانب گاڑیوں میں گزرتے مسافروں کیلئے بھی یہ وبال جان بن گیاہے۔گاڑیوں کے گزرنے سے گوبر کی چھینٹیں کپڑوں کو خراب کردیتی ہیں جس سے کپڑے بے نماز ہونے کے ساتھ ساتھ شدید بدبودار بھی ہوجاتے ہیں۔دن رات مین روڈ پر بہتے گوبر پر ٹی ایم اے اور انتظامیہ نے بھی معنی خیز خاموشی اختیار کررکھی ہے۔جبکہ دوسری جانب اسی روڈ پر سے گزرتے ایم پی ایز، ایم این اے اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی مکمل چشم پوشی اختیار کررکھی ہے۔اس مسئلے سے لوگوں کی جان چھڑانے کیلئے کسی بھی سرکاری و سیاسی شخصیت کے پاس فرصت نہیں۔مذکورہ مسئلہ علاقے کے لوگوں کیلئے ایک عذاب بن گیاہے۔لوگ تنگ آکر بددعائیں دینے پر مجبور ہوگئے۔لوگوں میں سرکاری و سیاسی اہلکاروں کے متعلق نااہلی کی چی میگوئیاں جاری ہیں۔عوام سرکاری و سیاسی شخصیات سے سخت متنفراور مایوس ہوگئے ہیں۔علاقہ عوام نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے نوٹس لینے اور مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں