0

ہنگو میں ہلال احمر کا ایک روزہ سیمنار کا انعقاد

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان ریڈ کریسنٹ ہنگو کا تحصیل ٹل درسمند یوسی میں فرسٹ ایڈ ٹیم لیڈرز اور ولنٹیئرز کا Coordination میٹنگ  درسمند پبلک  سکول  درسمند میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ آفیسر ایمان مالک , ڈسٹرکٹ سپورٹڈ باڈی ممبر معراج الدین  صاحب  VC  ٹیم لیڈر طارق بنگش , سکول اونر عبداللہ جان  اور رضاکاروں  سمیت فرسٹ ایڈ رسپانس ٹیم نے بھی شرکت کی ۔ دوران  میٹنگ ابتدائی سطح پر ہر یونین کونسل میں فرسٹ ایڈ   ٹیم کی  تشکیلِ نو اور خاص کر فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ   دی جانے پر زور دیا گیا تاکہ ہر قسم کی ایمرجنسی خود ڈیل کرنے میں اور اپنے علاقے میں بہترین رسپونس دے کر دکھی انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ ہر گھر میں ایک فرسٹ ایڈر موجود ہو ۔اجلاس سے ڈسٹرکٹ  فرسٹ ایڈ افیسر ایمان مالک نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرناہر کارکن کی اولین ترجیح ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو کے نوجوانوں میں سماجی کاموں کا جذبہ موجود ہے لیکن اس کو بروئے کار لانا نہایت ضروری ہے۔ضلعی فرسٹ ایڈ افیسر ایمان ملک نے volunteers اور فرسٹ ایڈ ٹیم کے سربراہان کو حادثات کی صورت میں ابتداٸی طبی امداد پر سیشن بھی لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں