0

پشاور میں جعلی اور مضر صحت چائے کی دو فیکٹریاں سیل

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے سٹی میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران چنے کے چھلکوں رنگ اور کیمیکل سے تیار کئے جانے والے جعلی اور مضر صحت چائے کی دو فیکٹریوں کو سیل کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ پابندی کے باوجود پلاسٹک پولیتھین بیگز کی موجودگی پرپشاور بھر میں 28 دکانیں سیل کر کے تین ہزار کلو گرام کلو پلاسٹک پولیتھین شابنگ بیگز برآمدکر کے قبضے میں لے لئے۔صوبائی حکومت کی ہدایت پر پشاور کی ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کے خلاف سرگرم ہوگئی اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق نے ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدنے دیگر عملے اور پولیس کے ہمراہ صوبائی دارالحکومت پشاور کے گنجان آباد علاقوں اشرف روڈ اور ہشتنگری میں کارروائی کرتے ہوئے چنے کے چھلکوں رنگ اور کیمیکل سے تیار کئے جانے والے جعلی اور مضر صحت چائے کی دو فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر وہاں سے مجموعی طور پر انیس ہزار کلو گرام مضر صحت اور جعلی چائے سے بھری بوریاں، کیمیکل، مشینری اور دیگر سامان قبضے میں لے کر فیکٹروں کو سیل کر دیا اور چار افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ضلعی انتظامیہ پشاور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرسٹی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکینٹ نے پولیس کے ہمراہ ایک اور کارروائی کر تے ہوئے پشاور بھر میں پلاسٹک پولیتھین بیگز کی موجودگی پر 28 دکانوں کو سیل کر تے ہوئے تین ہزار کلو پلاسٹک پولیتھین بیگز کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں