0

ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی ملاکنڈ کا اجلاس

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی ملاکنڈ کا اجلاس جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر انوارالحق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد کے علاوہ ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر معظم خان،محکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران،تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور بازار صدر نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور دیگر اضلاع کے ساتھ نرخوں کا تقابلی جائزہ لیکر متعدد اشیائے خوراک کیلئے نئی قیمتیں مقرر کی گئیں۔نئے نرخوں کی رو سے چھوٹے گوشت کیلئے فی کلو 750 روپے،بڑے گوشت کیلئے فی کلو400 روپے،کچھی مچھلی فی کلو 270 روپے،کباب کیلئے 400 روپے کی قیمتیں مقرر کی گئیں جبکہ بعض اشیاء کیلئے پرانی قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔اسی طرح چاول کائنات نمبر1 کیلئے 150 روپے،سفید چنا کیلئے 140 روپے،دال چنا 145 روپے، اور دال ماش 250 روپے فی کلو نرخ مقرر کیا گیا جبکہ لوبیا 200 روپے کلو اور چائے کی پتی 800 روپے کلوکی  نرخیں مقرر کی گئیں۔اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخوں پر عملدرامد ہر حالت میں یقینی بنایا جائے گا۔انھوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت کی کہ وہ آٹا ملوں اور ڈیلروں کے گوداموں کا معائنہ کیا کریں تا کہ ذخیرہ اندوزی کا مسئلہ پیدا نہ ہو،انھوں نے قصائیوں سے کہا کہ وہ سرکاری نرخوں پر گوشت فروخت کیا کریں اور خود ساختہ نرخوں پر صارفین کو مجبور نہ کریں ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں