0

بنوں، پانی کے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ جرگہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) سورانی قبیلے نے پانی کے مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ جرگہ کرنے کا فیصلہ کرلیا اُنہوں نے ڈی سی اور متعلقہ افسران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پرانی تقسیم کار کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سے سلسلے میں طورکہ بازار مسجد میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے قومی جرگہ منعقد ہوا جرگے سے ملک نواب خان,ملک گل,سابق ضلع ناظم عرفان خان درانی,ملک ماریت خان,ملک ظہران خان,میاں محفوظ الرحمن, ملک اصغر خان وزیر,شاہ فیاض خان,ملک نسیم خان درانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانی کا مسئلہ آج کا نہیں بلکہ پرانا مسئلہ اور سالوں سے چلا آرہا ہے پانی کے مسائل کے حل کیلئے ہم نے اعلیٰ حکام تک اپنی فریاد پہنچائی ہے لیکن مسئلہ اب تک جوں کا توں ہے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہماری زمینیں بنجر ہونے کا اندیشہ ہے ہم نہ کسی اور کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کریں گے اور نہ ہی کسی اور کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت دیں گے جو بھی غیر قانونی پانی کا استعمال کرتا ہے وہ قانونی,اخلاقی اور رسم و رواج کا جرم کررہاہے پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ہم نے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے اور اُنہیں اپنی فریاد پہنچائی ہے وہ بھی اسی کوشش میں لگے ہیں اور ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اُنہوں نے کہاکہ پانی کا مسئلہ کسی ایک فرد کا مسئلہ نہیں بلکہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے یہی مسئلہ سب نے مل کر حل کرنا ہے اُنہوں نے آخر میں فیصلہ کیا کہ ہم مشترکہ طور پر مسئلے کے تدارک کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں کو درخواست دیں گے اور ان کے ساتھ ملاقات کریں گے اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو وزیر اور بنوچی کا مشترکہ قومی جرگہ بلائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں