0

عمران نے اقلیت کواکثریت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدرراناثناء اللہ نے کہاہے کہ عمران نے اعتمادکے نام پراقلیت کواکثریت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے اس کے باوجوداُن کادھڑن تختہ ہونے جارہاہے۔ جنہوں نے ایک بارعدم اعتمادکردیااُن سے دوبارہ اعتمادکاووٹ لینے کی کوئی حیثیت نہیں۔’صباح نیوز“سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے خوداعتراف کیاہے کہ اُن کے اپنے16ارکان نے حکومت کے خلاف ووٹ دیااُن کے اعتراف کے بعداُنہیں اپنے خلاف عدم اعتمادکوتسلیم کرکے مستعفی یا16کوپارٹی سے نکال کر اعتمادکاووٹ لے کردکھاتے مگرارکان کو یرغمال اورمحصوربناکرووٹ لئے گئے جن میں اب16 بھی حلال ہوگئے۔’سینیٹ میں شکست کے بعدعمران خان کوعلم تھاکہ اُن کی حکومت مضبوط نہیں اس لئے اعتمادکے ووٹ سے حکومت بچانے کی غیرقانونی،غیراخلاقی اورغیراصولی کوشش کی گئی۔شکست سے پریشان حکمران تصادم کے راستے پرچل رہے ہیں مگرہم قانون اوراصول کے مطابق چلیں گے اُنہیں جمہوری طریقہ سے گھربھجوایاجائے گا۔اسلام آبادمیں تصادم کاجواب دیتے توحملہ آوربچ کرنہ جاتے۔اُنہوں نے کہاکہ اگرحکومت کے بکرے بکتے ہیں تواُنہیں باندھ کررکھیں جنہیں گھاس نہ ملے وہ دوسروں کی فصلوں سے چرنے جاتے ہیں۔ملکی اورعوامی مسائل پرحکومتی ارکان  وزیراعظم پرتنقیدکررہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ درجنوں ارکان حکومت کے ساتھ نہیں۔جب عام انتخابات ہوں گے توپی ٹی آئی کوامیدوارنہیں  ملیں گے۔اُن کاکہناتھاکہ سینیٹ میں اب پی ٹی آئی اقلیت اوراپوزیشن اکثریت میں ہے حکومت کے47جبکہ اپوزیشن کے53سینیٹرزہیں عمران خان بتائیں وہ کس بنیادپرصادق سنجرانی کوچیئرمین منتخب کروائیں گے بکرامنڈی پی ٹی آئی لگاتی ہے2018کے سینیٹ الیکشن کی ویڈیواس کاثبوت ہے۔ چیئر مین  کے لئے بھی حکومت ہی منڈی لگائے گی۔26مارچ کالانگ مارچ فیصلہ کن ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں