0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں 2599984 ہلاکتیں ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2599984ہوگئیں، کیسز 11کروڑ70لاکھ76ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 537119ہو گئیں، کیسز2کروڑ96لاکھ53ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 157791ہو گئیں،کیسز1کروڑ12لاکھ10ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 88726افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسز43لاکھ12ہزار سے زائد ہو گئے۔برازیل میں ہلاکتیں 264446ہو گئیں،کیسز1کروڑ9لاکھ39ہزار سے تجاوز کر گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں 124419ہو گئیں،کیسز42لاکھ13ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں 88444افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز38لاکھ 82ہزار سے بڑھ گئے۔سپین میں اموات 71138ہو گئیں،کیسز31لاکھ49ہزار12افراد ہو گئے۔اٹلی میں ہلاکتیں 99578ہو گئیں،کیسزکی تعداد30لاکھ46ہزارتک پہنچ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 26 لاکھ 92 ہزار اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں