0

افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہو رہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہو رہی ہے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی دہشت گردی کے خطرات ہیں،اسلام آباد میں تمام ناکے ختم کیے جائیں گے اور جدید سکیورٹی سسٹم لایا جائے گا۔پمز ہسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشیداحمدنے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد دوبارہ منظم ہو کر پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی دہشتگردی کے خطرات ہیں۔ شیخ رشید نے نیکٹا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد حلال اور عدنان رشید کے کمانڈر متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز دہشت گردی کے واقعات میں دو پولیس افسر شہید ہوئے جس کی مذمت کرتے ہیں، زندگی کا کوئی معاوضہ نہیں تاہم شہدا ء کے لواحقین کے ساتھ پورا تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور افواج پاکستان نے جان کا نذرانہ پیش کر کے امن قائم کیا ہے اوردہشت گرد ایک بار پھر شکست کھائیں گے، ہماری فورسز ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چوکس ہیں، اگر اللہ کو منظور ہوا تو ایک بارپھر امن قائم کریں گے، اسلام آباد میں تمام ناکے ختم کیے جائیں گے اور جدید سکیورٹی سسٹم لایا جائے گا،سارے ناکے فضول اور غریبوں کو تنگ کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز اسمبلی کے سامنے جو کچھ ہوا برا ہوا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، قائدین کو بھی پریس کانفرنس کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کرناچاہئے تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں