0

بنوں، بی پی ایل کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) پاک فوج کے آفیسر کرنل حماد نے بی پی ایل کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا اُنہوں نے افتتاح کے بعد کھلاڑیوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت کھیل کود کا ہے کھیل کود کی وجہ سے منفی سرگرمیاں کا خاتمہ ممکن ہے کھیل کود کے ذریعے معاشرہ امن کا گہوارہ بن جائے گا کھیل کود صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے یہ بہت خوشی کا مقام ہے کہ بنوں میں بی پی ایل کے نام سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے اس ٹورنامنٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کو نئے مواقع ہوں گے اورجس کے ذریعے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر کھیلیں گے بنوں میں ہر قسم کے کھلاڑی موجود ہیں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اس موقع پر طاہر خان,احسان اللہ شاہین,فرمان نیاز خان,محمد عالم خان,سلمان غزنوی,ثناء اللہ خان,ناروزکربلائی ودیگر بھی موجود تھے اُنہوں نے مزید کہاکہ نوجوانوں کی نشونما کیلئے کھیل کود کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا پاک فوج بی پی ایل ٹورنامنٹ کے مکمل تعاؤن کرے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں