0

جمرود، طورخم بارڈر پر احتجاج کی قیادت کرینگے، عمر آفریدی

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) پاک افغان تجارتی راستوں کی بندش کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا جسکا مقصد عوام کو تجارت اور روزگار فراہم کرنا ہے۔ عوامی نشنل پارٹی جمرود کے صدر عمر آفریدی اپنی کابینہ ودیگررہنماء سمیت جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10 مارچ کو صوبائی قیادت کے زیر اہتمام طورخم بارڈر پر احتجاج کیا جائے گا جسمیں ہم تمام اقوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ عوام کو بہتر اور سستا روزگار ملے کیونکہ بارڈر پر تجارت کے ساتھ ساتھ دو طرفہ بارڈر کراس کرنے میں انتہائی مشکلات ہیں لہٰذا ان مشکلات کو ختم کرنے اور عوام روزگار فراہم کرنے کیلئے اس احتجاج میں ہمار ساتھ دیں۔ سیاسی و غیرسیاسی لوگوں سے شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ صوبائی صدر ایمل ولی خان بشمول اعلیٰ صوبائی قیادت 10 مارچ کو صبح 9.30 بجے باچاخان مرکز پشاور سے طورخم روانہ ہونگے اور ضلع خیبر تختہ بیگ پر ہم ان کا استقبال کرکے طورخم کی طرف روانہ ہونگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں