0

درگئی میں کرومائٹ کان گرنے سے کان میں کام کرنے مزدور ملبے تلے دب گئے

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل درگئی کے علاقے پُرانہ ہیروشاہ میں کرومائٹ کان گرنے سے کان میں کام کرنے مزدور ملبے تلے دب گئے۔ملبے تلے دب کر ایک مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ چار مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے مزدور کی لاش ابائی گاؤں ضلع شانگلہ الپوری روانہ کردی گئی اطلاع ملتے ہی ممبر صو با ئی اسمبلی وڈیڈک چیئر مین پیر مصور خان غازی،اسسٹنٹ کمشنر درگئی محیب اللہ خان،ڈسٹرکٹ چیئر مین عشر و زکواۃ کمیٹی ملاکنڈ انجنیئر عادل خان سواتی،پی ایم ایل ن کے سابقہ امیدوار صو با ئی اسمبلی گل زمان خان اور دیگر سیاسی قائد ین بھی پہنچی اور زخمیوں کی عیادت کی اور ایم ایس درگئی ہسپتال ڈاکٹر سرجن عنا یت اللہ خان صا فی کو ہدا یت جاری کی کہ زخمیو ں کے علاج و معالج پر خصو و صی تو جہ دیا جا ئے ۔ تفصیلات کے مطابق:۔ضلع ملاکنڈ کے تحصیل درگئی کے علاقے پرانہ ہیروشاہ میں سورے کرومائٹ کان گرنے سے کان میں مزدوری کرنے والے پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں ایک مزدور گل علی شاہ ولد گل نواب سکنہ شانگلہ الپوری موقع پر جاں بحق جبکہ چار مزدور ریاض الدین ولد ولایت خان، احسان اللہ ولد محمود خان، عبد الرحمان ولد ضابط خان اور صدام حسین ولد شیرحسین شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع شانگلہ الپوری سے ہے۔ ریسکیو1122اور مقامی لوگوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے پانچوں مزدوروں کو ملبے سے نکالا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کیا گیاجبکہ جاں بحق ہونے والے مزدور گل علی شاہ کی لاش ابائی گاؤں الپوری شانگلہ روانہ کردی گئی ہے۔ اس مو قع پر ممبر صو با ئی اسمبلی و ڈیڈک چیئر مین پیر مصور خان غازی نے میڈ یا کو بتا یا کہ بحیثت عوامی نما یندہ میر ا فر ض بنتا ہے کہ اداروں کو عوام کی خد مت کے لئے فعال بن دی اور کسی بھی ادارے کے خراب کارگردگی کے بنیاد پر حکومت ان کے خلاف راست اقدام اٹھا ئی انھو ں نے کہا کہ بہت جلد تحصیل ہید کو اٹرز ہسپتال درگئی میں تیلسیماء سنٹر قائم کیا جا ئے گا جس کی لئے تمام انتظامات مکمل ہو چکی ہیں اور اس سنٹر پر کروڑوں روپے لاگت ائی گی جس کی لئے ہم نے مختض کیا ہے بعد از ممبر صو با ئی اسمبلی و ڈیڈک چیئر مین پیر مصور خان غازی نے ڈسٹرکٹ چیئر مین عشر و زکواۃ کمیٹی ملاکنڈ انجنیئر عادل خان سواتی،ایم ایس ڈاکٹر سر جن عنا یت صا فی اور دیگر مشران کے ہمراہ ہسپتاک کے مختلف وارڈوں کا معا نیہ کیا اور زخمی ہو نے والے افراد سمت دیگر مر یضوں کے بھی عیادت کی اور ہیروشاہ کر ومائٹ کان جہاں پر حا دیثہ پیش ایا ہے کا بھی دورہ کیا اور مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر قسم تعاون کا یقین دلایا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں