0

ضلع نوشہرہ میں موسم بہار کی شجرکاری مہم شروع

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ضلع نوشہرہ میں موسم بہار کی شجرکاری مہم شروع ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن نے میواکیاربن پلانٹیشن“ مہم کا افتتاح پودا لگا کر کیااس موقع پر علی گوہر خان چیف کنڑرویٹری آف فارسٹ، گلزار رحمان چیف کنڑرویٹری ساودرن ریجن، عابد خان ڈیوڑنل فارسٹ آفیسر، محمد عمر ایس ڈی ایف او نوشہرہ سمیت دیگر محکمہ فارسٹ اور ٹی ائم ائے اہلکار بھی موجود تھے افتتاحی مہم میں معزز مہمانوں نے بھی پودے لگائے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنگلات ماحولیاتی آلودگی، صحرا اور آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے علاوہ ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور لوگوں سے درخت لگاتے ہوئے بیداری کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تاکید کرتے ہیں آخر میں ضلع نوشہرہ کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم، ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں