0

نوشہرہ میں کورونا ویکسینیشن کا باقاعدہ افتتاح

پبی (مانند نیوز ڈیسک) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں 80 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ہے صوبائی حکومت کے ہدایات کی روشنی میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خصوصی یونٹ قائم کیا گیا۔ کورونا ویکسینیشن سینٹر میں ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ماہر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف تعینات کیے گئے ہیں۔ ویکسینیشن سینٹر کا دورانیہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہے۔ مزید برآں ویکسینیشن سینٹر جدید آلات سے لیس ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جو افراد 80 سال اور اس سے زائد عمر کے ہیں اور ان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے موبائل پر کوڈ موصول ہوا ہو تو وہ اپنے قریبی کورونا ویکسینیشن سینٹر جاکر ویکسینیشن کرسکتے ہیں۔ویکسینیشن کرتے وقت اپنا نادرا کا قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر میسج کرکے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے مطلوبہ کوڈ حاصل کریں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں