0

پشاور اسلامیہ کالج میں سپورٹس گالا کا افتتاح

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) اسلامیہ کالج پشاور میں سابق ڈائریکٹر سپورٹس عرفان اللہ کامران مروت میموریل سپورٹس گالا کا افتتاح ہو گیا۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا داؤد خان اور وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری ایچ۔ آئی۔ ڈی محمد داؤد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی پیدا کئے ہیں اور مستقبل میں بھی نامور کھلاڑی پیدا کرتے رہیں گے۔ طلباء   سپورٹس ایونٹ میں بھرپور حصہ لیں۔ اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء سپورٹس گالا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کھیلوں کی تاریخ میں اسلامیہ کالج پشاور کا کلیدی کردار رہا ہے۔ اسلامیہ کالج پشاور نے مختلف کھیلوں میں انٹرنیشنل کھلاڑی پیدا کئے ہیں جو اپنے ملک اور ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔سابق سکواش عالمی چمپئن قمرزمان نے کہا کہ کھیل کود صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں