0

افغان امن عمل سے متعلق اجلاس روس میں ہوگا

کابل /ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) ترجمان افغان مفاہمتی کونسل نے کہاہے کہ افغان امن عمل سے متعلق اجلاس 18مارچ کو روس میں ہوگا، روسی وزارت خارجہ نے بھی ماسکو اجلاس کی تصدیق کردی ہے۔افغان مفاہمتی کونسل کے ترجمان فریدو ن خوازون نے کہاہے کہ ماسکو اجلاس میں افغان صدر اشرف غنی، چیئرمین قومی مفاہمتی ہائی کونسل، غیر ملکی مندوبین اور طالبان نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ماسکو اجلاس میں افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، افغان امن عمل میں روس کا اہم کردار ہے۔دوسری جانب افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ماسکو اجلاس میں چین، امریکا، پاکستان کے مندوبین شریک ہونگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں