0

دیر بالا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال دیر کا دورہ

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ھیڈ کوارٹر دیر شاد محمد نے ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال دیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عملہ کو ڈیوٹی پر مامور پایا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے معائنہ کے دوران ایمرجنسی،مختلف وارڈز اور فارمیسی سنٹر کو بھی چیک کیا جس پر اطمینان کا اظہار کی اور عملہ کو ہدایت کی کہ آئے ھوئے مریضوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کریں اوربہتر علاج معالجے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں