0

دیر بالا پولیس کی بروقت کاروائی

شرینگل (مانند نیوز ڈیسک) دیر بالا پولیس کی بروقت کاروائی،گمشدہ بچے کو15گھنٹوں میں ڈھونڈ نکالا۔تفصیلات کی مطابق ریحانکوٹ سے لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچہ امان الدین ولدِ عمران الدین کو ڈی پی او طارق اقبال کے ہدایت پر ایس ایچ او ریاض خان نے بروقت کاروائی کر کے 15 گھنٹوں کے اندر اندر پشاور سے ڈھونڈ نکالا.بچے کا کہنا تھا کے میں گھرکے ماحول سے تنگ آگیا تھا اس وجہ سے گھر سے بھاگ گیا – اس موقعہ پہ ایس ایچ او ریاض خان کا کہنا تھا کہ والدین کو بچوں کے ساتھ نہایت شفقت اور محبت کے ساتھ رہنا چاہیے اور بچوں کی اچھی تربیت کرنی چاہئے -انہوں نے والدین سے بچوں سے متعلق اپنی زمہ داریوں کا خیال رکھنے کی تاکید کی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں