0

نورنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈیوٹی سے واپس آنیوالا پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ایس ایچ او تھانہ لکی نبی شاہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ پولیس نفری کے ہمراہ قیمت منجی والا میں گشت پر موجودتھاکہ اطلاع ملی کہ کانسٹیبل مصطفی خان کو،جو تھانہ ڈاڈیوالہ میں  تعینات تھا،گزشتہ شام ڈیوٹی سے واپس موٹرسائیکل پر گھرجارہاتھاکہ پختہ سڑک نزدا ٹال پلازہ کے مقام پر دونوں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ اُن پرکردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال نورنگ منتقل کیا۔بعد میں ڈاکٹروں نے بنوں ریفر کردیا۔تاہم جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ایس ایچ اوتھانہ لکی نبی شاہ کی مدعیت میں تھانہ سی ڈی بنوں میں نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی،واضح رہے کہ شہید پولیس اہلکارمصطفی خان کاتعلق یٰسین منجی والا سے ہے۔ شہید کی نمازجنازہ پولیس لائن میں اداکردی کردی گئی،نمازجنازہ میں ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت عمران خان سمیت پولیس حکام اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں