0

چین نے دنیا کا پہلا وائرس پاسپورٹ متعارف کرا دیا

بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) چینی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران اپنے شہریوں کے لیے دنیا کا پہلاوائرس پاسپورٹ متعارف کرادیا ہے۔یہ پاسپورٹ ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے طرز پر تیار کیا گیا ہے جس میں مسافر کے کورونا ٹیسٹ، ویکسی نیشن اور ضروری طبی معلومات درج ہیں۔چین میں بیرون ملک سے داخل ہونے یا باہر جانے کے لیے وائرس پاسپورٹ دکھانا ہوگا تاہم ابھی یہ لازمی نہیں اور صرف چینی شہریوں پر لاگو ہوگا البتہ جلد اس سسٹم کو لازمی اور غیر ملکی مسافروں پر بھی لاگو کیا جائے گا۔یہ دنیا کا پہلا وائرس پاسپورٹ ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں