0

ہنگوپولیس کی کامیاب کاروائیاں

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگوپولیس کی کامیاب کاروائیاں۔3منشیات فروش’ ایک مجرم اشتہاری  سمیت17مشتبہ افرادگرفتار۔گرفتارملزمان سے4پستول’2شارٹ گن1بندوق’59مختلف بورکےکارتوس’2428گرام چرس’6گرام ائیس برامد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو(پی ای پی)اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایات پرسرکلزایس ڈی پی اوزکی نگرانی میں تھانہ سٹی’صدر’دوابہ’ ٹل اورتھانہ بلیامینہ پولیس نے گزشتہ دو دنوں کےدوران مختلف کاروائیوں میں3منشیات فروش اورمجرم اشتہاری سمیت17جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لےلیاہے۔گرفتاراشتہاری مویزخان ولدسیل بازسکنہ ضلع کرم جوکہ پشاورتھانہ چمکنی پولیس کوچوری اور14اسلامک لاء کی دفعات میں مطلوب تھا۔جس کوٹل کےایس ایچ اواصف حیات نے بدوران ناکہ بندی گرفتارکرلیا۔جبکہ3منشیات فروش ملزمان محمدظہور ولدمحمدسیفور سکنہ میروبک بانڈہ ہنگو’وکیل خان ولدپہلوان خان سکنہ گل باغ کلے اورمحمدولدگل شریف سکنہ مہاجرحال بابرک کیمپ دوابہ کوگرفتارکرکےان کےقبضےسےمجموعی طور2428گرام چرس اور6گرام ائیس برامدکرلی ہے۔جبکہ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں13مشکوک افراد کوبھی گرفتارکرلیاہے۔جن کےقبضے1بندوق’4پستول’2شارٹ گن’3چارجرز59مختلف بورکےکارتوس برامدکرلیےگئے۔اس حوالے سے ڈی پی اوہنگو پی ایس پی اکرام اللہ خان کاکہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصرخاص کرمنشیات کےگھناونے کاروبارمیں ملوث افرادکےخلاف پولیس کاروائیوں کاسلسلہ جاری رہےگا۔ پولیس عوام کی جان ومال عزت وابرو کےتحفظ کےلیےتمام تردستیاب وسائل بروئےکارلارہی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں