0

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار انعام اللہ خان نے گورنر کے پرنسپل سیکرٹری محمد ادریس اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمینسٹریشن ضیاء الرحمن سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں رجسٹرار نے یونیورسٹی آف لکی مروت کی تعمیری پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں اور دوسرے مختلف امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ میٹنگ میں  پراجیکٹ سے متعلق اہم اور قابل توجہ امور کی نشاندہی بھی کی گئی۔پرنسپل سیکرٹری نے یونیورسٹی آف لکی مروت کے پراجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور رجسٹرار انعام اللہ خان کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں