0

امریکی کا نگریس نے 1.9 ٹریلین ڈالر کا کورونا ریلیف بل منظوری کرلیا

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی کانگریس نے صدر جوبائیڈن کا1.9 ٹریلین ڈالر کا کورونا ریلیف بل منظور کر لیا۔ صدر جوبائیڈن نے اضافی 10 کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کا بھی اعلان کر دیا۔صدر بائیڈن منصوبے پر اب دستخط کر دیں گے جس کے بعد یہ قانونی شکل اختیار کر جائے گا۔ ادھر امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اضافی ویکسین سے پہلے امریکیوں کا خیال رکھا جائے گا پھر یہ ترقی پزیر ممالک میں بھی تقسیم کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پہلے ہی 4 ارب ڈالر فراہم کرنے کا عہد کر چکا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں