0

ایبٹ آباد میں بینک آف خیبر کی دوسری اسلامی بینکاری برانچ کا افتتاح

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود نے جمعرات کے روز ایبٹ آباد میں بینک آف خیبر کی دوسری اسلامی بینکاری برانچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ،جنرل ریٹا ئرڈ آیاز سلیم رانا، سینئر ایگزیٹو بینک آف خیبرکے عاطف حنیف اور دیگر بھی مو جود تھے۔کمشنر ہزارہ ریا ض خا ن محسود نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے لوگوں کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہاں پر خیبر بینک کے اسلامی بینکاری کی دوسری برانچ کاافتتا ح ہوا۔ انھوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ اسلامی بینکاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔انہوں نے خیبر بنک انتظامیہ کا اس بات پر شکریہ ادا کیا جنہو ں نے یبٹ آباد کے لوگوں کو اسلامی بینکاری کی سہولیات فراہم کی ہے۔ بعد میں کمشنر ہزارہ ریاض محسود نے ڈپٹی کمشنر محمد مغیث ثناء اللہ،جنرل ریٹا ئرڈ آیاز سلیم را نا اور این ایچ اے حکا م کے ہمراہ مانسہرہ روڈ کے تعمیراتی منصو بے کا معا ئنہ کیا۔انہوں نے این ایچ اے حکا م کو ہدا یت کی کہ اس منصوبے کو جلد از جلد اس طرح مکمل کیا جائے تاکہ کل کو اس میں کسی قسم کی پیچیدگی پیدا نہ ہو۔ انہو ں نے این ایچ اے حکا م کو یقین دلایا کہ اس منصو بے کی تکمیل میں جو بھی وسا ئل یا فنڈز کی ضرورت ہوگی فرا ہم کئے جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں