0

این اے 249 کراچی پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے استعفی دیئے جانے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 249 کراچی میں پولنگ 29 اپریل کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 249 پر ضمنی انتخاب میں شرکت کے لئے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 13 مارچ سے 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 مارچ تک کی جائے گی، امیدوار ریٹرننگ افسر کی فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے۔این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی، دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے، این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جب کہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں