0

بٹخیلہ میں پانچ سال سے جاری خاندانی دشمنی دوستی میں بدل گئی

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) مصا لحتی جرگے کی کوششیں رنگ لے آئیں تالاش گمبت گے میں سید محمود سردار حسین اور انس خان کے درمیان پانچ سال سے جاری خاندانی دشمنی دوستی میں بدل گئی فریقین نے آپس میں تمام رنجشیں ختم کرکے مصالحت اور راضی نا مہ کے بعد آئندہ بھائیوں کی طر ح رہنے کاا علان کردیااس سلسلے میں گمبت گے تالاش ضلع دیر لوئر میں ایک بڑا پروقار مصا لحتی جرگہ ہو ا مولانا فرید اللہ نے درس قرآن دیا جبکہ مجاہد کمانڈر سماجی شخصیت بخت زمین جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سابق ایم پی اے اعزازالملک افکارپیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر وسینٹر احمد حسن خان عبدالغفور خان انس خان مراد اور سردار حسین نے خطاب کیا اس موقع پر جرگے کے سربراہ بخت زمین خیال محمد فریدون مراد محمد غفور اور حاجی گل زمان کی کوششوں کو سراہا گیا اور انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا جن کی محنت سے یہ صلح ممکن ہو ئی واضح رہے کہ پانچ سال قبل یہاں کے سینئر معلم عمر واحدفائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے تھے مقررین نے کہا کہ اسلام ہمیں آپس کی لڑائی جھگڑے دشمنی ختم کرکے پیار امن وبھائی چارہ اپنانے کا درس دیتا ہے جس میں ہم سب کی بھلائی اور بہتری ہے انھوں نے کہ اس سلسلے میں سماجی وسیاسی شخصیات علما کرام اور معززین علاقہ کو اپنی کوششیں اورکردارمذید تیز کرنا چایئے تاکہ پرامن وسازگار ماحول قائم ہوسکے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں