0

حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈاؤن کی طرف جاسکتے ہیں، سعید غنی

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پشاور اور پنجاب کے کچھ شہروں میں چھٹیاں دی گئی ہیں جب کہ موسم بہار کی چھٹیاں سندھ میں نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں صرف دس بارہ شہروں میں کورونا کیس کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ہوسکتا ہے حالات زیادہ خراب ہونے پر لاک ڈان کی طرف چلے جائیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ شفقت محمود نے 100 فیصد اسکول کھولنے کا کہا تھا تو ہم نے مخالفت کی تھی، ہم کوشش کررہے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی نقصان کو پورا کیا جائے اور ہماری کوشش ہوگی کہ بچوں کے امتحانات وقت پر ہوں کیونکہ اگر بچوں کے تعلیمی سلسلے کو بریک کیا تو پھر بہت وقت لگے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں