0

شمالی وزیرستان سیاسی پارٹی اتحاد کے انتخابات کا مرحلہ مکمل

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان سیاسی پارٹی اتحاد کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا ملک لیاقت علی خان وزیر چیئرمین منتخب جبکہ عبدالخلیل کو جنرل سیکرٹری مقرر کرلیا اس سلسلے میں شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ ٹو آر پلازہ میں اجلاس منعقد ہوا انتخابی اجلاس کی سربراہی مولانا رشید اللہ نے کی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ملک اصغر داوڑ اور ملک رضوان اللہ نے ادا کی اجلاس میں خفیہ ووٹنگ کے ذریعے پی ایم ایل ن کی مرکزی کونسل کے ممبر و چیف آرگنائزر ملک لیاقت علی وزیر کو چیئرمین منتخب کرلیا نومنتخب چیئرمین ملک لیاقت علی وزیر اور ممبران نے متفقہ طور اے این پی کے عبدالخلیل کو جنرل سیکرٹری,نائب چیئرمین ملک اکبر خان,ڈپٹی جنرل سیکرٹری اصغر داوڑ,فنانس سیکرٹری مولانا رشیداللہ, سیکرٹری اطلاعات رضوان اللہ اور سٹیج سیکرٹری فصیح اللہ کو مقرر کرلیا واضح رہے کہ نومنتخب کابینہ تین ماہ کیلئے رہے گی نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شمالی وزیرستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کام کریں گے شمالی وزیرستان کے عوام مختلف مسائل کا شکار ہیں ان کے تدارک کیلئے نئی کابینہ کام کرے گی,

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں