0

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

شرینگل (مانند نیوز ڈیسک) درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے تمام طلبہ جاری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ ڈاکٹر رحمت علی خان تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔وایس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈایریکٹر ایڈمنسٹریشن ابرار حسین،ڈپٹی رجسٹرار سجاد علی، ڈاکٹر سمیع الحق اور ایڈمن نثار خان موجود تھے۔ تقریب میں طلباء نے بھرپور حصہ لیا اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔ مہم کے انچارج ابرار حسین نے کہا کہ شجرکاری مہم پورا مہینہ جاری رہیگاپوری جامعہ میں کئی اقسام کے پودے لگائے جاینگے جس میں اعلی قسم کے پھول،پھل دار پودے،دیار اور دیگر پودے لگائے جاینگے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان نے طلباء کو شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی تلقین کی اور اسکی افادیت پر گفتگو کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں