0

مینگورہ میں وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ لینے پراظہار تشکر منایاگیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات و صدر پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن فضل حکیم خان یوسفزئی کا وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان کا اعتماد کا ووٹ لینا دلیرانہ فیصلہ تھا، ہمیں وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے، وزیراعظم نے پوری قوم اور پی ٹی آئی ورکرز کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تار یخ میں واحد پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس نے دوسری دفعہ حکومت قائم کی، انشاء اللہ 2023 میں پی ٹی آئی وفاق سمیت تمام صوبوں میں آئندہ حکومتیں قائم کرے گی اور ملک بھر میں اپوزیشن کو ناکامی کے بعد منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشاط چوک مینگورہ میں وزیراعظم عمران کا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی خوشی میں اظہار تشکر  منانے کے موقع پر برٹے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم این اے سلیم الرحمان نے بھی خطاب کیا اور ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مضبوط ترین سیاسی پارٹی بن چکی ہے اور اب اس کا راستہ روکنا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں، وزیراعظم عمران خان کا کرپٹ لوگوں سے ہاتھ نہ ملانا انہیں اور پارٹی کو نوجوانوں میں مزید مقبول کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان وزیراعظم عمران خان کے دست بازو ہیں، پی ٹی آئی کے بہادر نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین اس حد تک گر چکے ہیں کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، انہیں تو آئندہ سیاست کا نام بھی نہیں لینا چاہیئے، ان کے کرتوتوں نے ملک کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا ہے۔ جذباتی نعروں کا جواب دیتے ہوئے فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کا سفر تیزی سے طے کر رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان بنے گا۔پاکستان میں معاشی ترقی کے لئے جس قسم کے ٹھوس اقدامات ہورہے ہیں اس سے مملکت خدادا ایک دن عظیم قوم بن کر ابھرے گا اور دنیا کے اقوام کی قیادت کرے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں