0

نورنگ، شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر افراد گرفتار

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈاڈیوالہ پولیس نے مختلف علاقوں میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اورکارتوس برآمد کرلئے۔اس سلسلے میں ایس ایچ او ڈاڈیوالہ آیاز خان نے بتایاکہ گزشتہ روز وہ پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت پر موجودتھاکہ اطلاع ملی کہ ولی اللہ ولد حمداللہ سکنہ وانڈا اورنگزیب اور شعیب ولد اکرام اللہ سکنہ وانڈا فتح خان کی شادی کے پروگرام میں زاہدخان،ہدایت اللہ،نعنان،آمان اللہ،احسان اللہ،ذیشان،رفیع اللہ،وحیداللہ،عدنان سکنائے وانڈا اورنگزیب جب کہ زاہداورالیاس سکنہ وانڈا فتح خان سمیت دونوں دولہے شادی پروگرام میں نشانہ رکھ کر نشانے پر یکے بعد فائرنگ کررہے ہیں اور ہوائی فائرنگ کررہے ہیں اطلاع کو مصدقہ جان کر جائے پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے تو واقعی فائرنگ شروع تھی پولیس نے متعدد ملزمان کو گرفتارکر کے قبضے سے اسلحہ اور کارتوس برآمد کرلئے گئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں