0

وزیرِ اعظم کا وفاقی سیکرٹریز کو ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا موثر ازالہ کرنے اور صوبے کے مسائل کے حل کے حوالے سے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹریز کو ہر ماہ صوبہ بلوچستان دورہ کرنے کا حکم دیا ہے، وزیرِ اعظم آفس سے جاری حکم نامہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام وفاقی سیکرٹریز ہر ماہ کم از کم ایک دفعہ صوبہ بلوچستان خود جائیں اور اپنی وزارت،ڈویژن،محکمے سے متعلقہ امور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،تمام وفاقی سیکرٹریز، چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملکر وزٹ پروگرام تشکیل دیں گے اور وزیرِ اعظم آفس کو اس حوالے سے مطلع رکھیں گے،تمام سیکرٹری صاحبان دورے کے بعد تفصیلی رپورٹ باقاعدگی سے وزیرِ اعظم آفس بھجوائیں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں