0

سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوا ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہو رہے ہیں، عمران خان

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات سے ظاہر ہوا ہے کہ ہم اخلاقی تنزلی کا شکار ہو رہے ہیں، ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہم سے پہلے بہت سی اقوام تباہ ہوئیں، قوموں کی تباہی کا سبب طاقتور اور کمزور کے لیے مختلف قوانین ہونا تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کوتباہ کردیا، اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں، ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو طاقتور مجرموں کے ساتھ این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں