0

ہمارے سینیٹرز سے کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں، مریم نواز

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ ہمارے سینیٹرز کو کالز کرکے کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ ہمارے سینیٹرز کو فون کالیں کی جارہی ہیں اور کہا جارہا ہے پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔ ہمارے کچھ سینیٹرز نے وہ کالیں ریکارڈ کر کے ثبوت کے طور پر رکھ لی ہیں۔مریم نواز نے نجی چینل کا ٹکر بھی اپنی پوسٹ میں لگارکھا ہے جس میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا تو سب نامعلوم سامنے لائیں گے۔واضح رہے کہ سینیٹ چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کا انتخاب جمعے کو عمل میں آئے گا، عددی لحاظ سے اپوزیشن کو برتری حاصل ہے۔ پی ڈی ایم نے چیئرمین کے لیے یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیرمین کے لیے عبدالغفور حیدری کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں