0

بٹ خیلہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول میں کورونا کیسز میں اضافہ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول بٹ خیلہ میں کورونا کیسز کی تعداد 10ہو گئی، سکول کو 18مارچ تک بند کر دیا گیا ضلع ملاکنڈ کے صدر مقام بٹ خیلہ کے گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں گذشتہ ہفتے دو ٹیچر اور تین طالبات کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے تھے اور ان تمام کورونا متاثرین کو ہوم کورنٹائن کر دیا گیا تھا جبکہ سکول کی پوری بلڈنگ میں ریسکیو1122نے سپرے کیا اور روزانہ کی بنیاد پر ٹیچر اور طالبات کے نمونے حا صل کئے جاتے رہے تاہم گذشتہ روز کے رزلٹ میں سکول کی مذید دو طالبات کورونا کا شکار ہو گئیں مذکورہ سکول میں اس وقت چودہ سو سے زیادہ طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ ٹیچرز سمیت دیگر سٹاف کی تعداد ستر ہے اسی طر ح ہفتے کے روزتین مذید طالبات کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے اور متاثرین کی مجموعی تعداددس ہو گئی کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضا فے کی وجہ سے محکمہ تعلیم اور مقامی انتظامیہ نے چار روز یعنی18مارچ تک کیلئے جی جی ایچ ایس سکول بٹ خیلہ کو بند کر دیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں