0

صوبہ بھر میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبے بھر میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اب تک 2 ہزار 75 بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔ صوبے میں اب تک 28 ہزار 175 ہیلتھ ورکرز کی بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ہو چکی ہے۔ویکسین کی دوسری ڈوز لینے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 2 ہزار 768 ہے۔پشاور میں 6 ہزار 897، ایبٹ آباد میں 2517 اور سوات میں 1823 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ مردان کے 998، کوہاٹ کے 884، بنوں کے 760 اور ڈی آئی خان کے 733 ہیلتھ ورکرز ویکسین لے چکے ہیں۔واضح رہے پاکستان میں کورونا کی ویکسین دیئے جانے کا عمل جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں