0

پبی میں جشن بہاراں فیسٹول کا باقائدہ افتتاح

پبی (مانند نیوز ڈیسک) استحکام پاکستان کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ نے محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام جناح باغ نوشہرہ کینٹ میں“”جشن بہاراں فیسٹیول 2021 منعقد ہونے والا ایک روزہ فیسٹول اختتام پذیر ہوگیافیسٹول کا باقائدہ افتتاح سٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈیر امیر رشید نے ہمراہ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آصف علی خان اور صوبائی محکمہ کھیل کے  100 پلے گراونڈ کے پراجیٹ ڈاریکٹر مراد علی خان کیاجشن بہاراں نوشہرہ فیسٹیول میں ضلع بھر کے مختلف سرکاری سکولوں کے بچوں نے قرت، نعت، تقاریر سمیت سپورٹس کے مقابلے، علاقائی ثقافت، محکمہ سوشل ویلفیئر کی تعاون سے مختلف دستکاری سامان کی نمائیش، میوزیکل نائٹ، پولیو جیسے موذی مرض کے حوالے سے سیشن، قرار داد پاکستان کی مناسبت سے قومی یکجہتی کے پروگرامز، محکمہ فوڈ نوشہرہ جانب سے فوڈ سٹریٹ،آتش بازی، سمیت دیگر رنگارنگ تفریحی پروگرامز فیسٹیول میں منعقد ہوئی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ  آسف علی نے مہمانوں کے ہمراہ مختلف سٹالز کا معائنہ کیااس موقع پر آصف علی نیخطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث شہریوں کو ذہنی سکون اور تفریحی مواقع فراہم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں جشن بہا راں فیسٹیول کا انعقاد کیا۔جسمیں نوجوانوں اور عام لوگوں کو تفریح کا بہترین موقع میسر ہوئی مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کیطرف لا کر ان کی توانائیاں بہترین سمت میں استعمال کیجائے انہوں نے فیسٹول کو کامیاب بنانے میں تمام محکموں کے افسران کو مبارک باد پیش کیا۔آخر میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ، دیگر مہمانوں کو شیلڈ اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں