0

پنجاب کے پبلک مقامات پر ماسک لگانے کی پابندی کرنا ہوگی

 لاہور (مانند نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔صوبہ پنجاب میں کورواناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد  9104 ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز کے بڑھتے ہوئے واقعات اور آئے روز ہونیوالی اموات کے پیش نظر پبلک مقامات پر ماسک لگانے کی پابندی کو یقینی بنایا جائے اور سکولوں میں کرونا کیسز سے بچنے کیلئے بچوں میں مناسب فاصلہ اور ماسک کی پابندی ہر صورت یقینی بنانے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ڈویژنل اور تحصیل افسران سکولوں میں اچانک چھاپے ماریں اور خلاف ورزی پر سکول انتظامیہ کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کرونا سے بچنے میں مدد مل سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں