0

پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں ہو گا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس کل (پیر کو) اسلام آباد میں ہو گا۔اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔پی ڈی ایم نے واضح کیا ہے کہ عوام کو اپنے ووٹ کے عزت کے لئے میدان میں نکلنا ہوگا۔ہنگامی اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں شکست سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمیعت علمائے اسلام کے تحفظات پر بات ہوگی جب کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے نتیجہ کو عدالت میں چیلنج کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں 26مارچ کے لانگ مارچ کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔ قبل ازیں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرکے جمہوریت کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا۔انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ نادیدہ قوتوں کے غیر جمہوری عمل سے ملک میں انار کی پھیلے گی۔انتخابات کے نتائج کے خلاف مزید قوت سے تحریک چلائیں گے۔ پاکستان نااہل حکمران کب تک دھاندلی کے پیچھے چھپتے رہیں گے۔ ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا جمہوریت کے ساتھ زیادتی ہے۔ دھاندلی کرکے ملک کے موقر ادارے کی ساکھ کو خراب کیاگیا۔مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کو راستہ نا دینے والے ہی اس ملک کی تباہی و بربادی کے ذمہ دار ہیں۔ اپوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی اور حکومت کے خلاف تحریک میں مزید شدت آئے گی۔ جمہوریت کے لئے سیاہ دن ہے۔ عوام کو اپنے ووٹ کے عزت کے لئے میدان میں نکلنا ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں