0

پشاور کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکیشن جاری

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظرمختلف مقامات میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق پشاورکے علاقے گلبہار نمبر 4، ڈیفنس کالونی، حیات آبادفیز 1 اورفیز 6 کی ایک، ایک گلی میں لاک ڈاؤن ہوگا۔ان مقامات میں لاک ڈاؤن  ہفتے کی شام 6 بجے سے نافذ کر دیاگیا جبکہ ان آؤٹ انٹری بند رہے گی۔اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔اشیاء خورونوش، میڈیکل اسٹورز، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی۔اعلامیہ کے مطابق متعلقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں