0

چین کا جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کا فیصلہ

بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) چین نے اپنی بحریہ کی طاقت اور استعداد میں اضافے کے لیے جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔چینی خبر رساں ادارے نے ملکی فوج کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ رواں برس کے اوائل میں دو سال کی تاخیر کے بعد دوبارہ تیاری کے مراحل سے گزرنے والا چوتھا طیارہ بردار بحری جہاز جوہری توانائی سے چلنے والا ہو گا۔ساتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ چین کا چوتھا طیارہ برادر بحری جہاز اپنی تیکنیک کے لحاظ سے منفرد ہوگا اور ایسی ٹیکنالوجی کسی اور بحری جہاز میں استعمال نہیں ہوئی ہوگی۔تاحال چینی فوج یا حکومت کی جانب سے چوتھے طیارہ بردار بحری جہاز کیجوہری توانائی سے چلنے کا دعوی سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی اس رپورٹ کی تردید کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت چین کے پاس دو طیارہ بردار بحری جہاز موجود ہیں اور تیسرا بھی بیڑے میں شامل ہونے کو تیار ہے جب کہ 2 سال کی تاخیر کے بعد اب چوتھے طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں